عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کٹھوعہ جیل کے حکام نے معمول کی تلاشی مہم کے دوران2موبائل فون برآمد کیے، جس سے ہائی سیکورٹی جیل میں سیکورٹی کی لاپرواہی پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ برآمد کیے گئے فون بنیادی موبائل فون ہیں۔ ذرائر کے مطابق یہ جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ فون جیل میں کیسے داخل ہوئے اور انہیں کون اندر لے کر آیا۔ کٹھوعہ جیل میں چند سخت گیر مجرم ہیں جن میں گینگسٹر اور دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ان فونز کی کھوج سے قیدیوں کے بیرونی نیٹ ورکس سے ممکنہ رابطے کے بارے میں سوالات اٹھ گئے ہیں۔ حکام نے اس معاملے کی مناسب تحقیقات کا وعدہ کیا ہے، اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔