ریاسی//فوج کی جانب سے کٹرہ میں نوجوانوں کیلئے ایک گائیڈنس پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں کٹرہ کے مختلف سکولوں کے 80 نوجوانوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر گورنمنٹ سکول کے پرنسپل کے علاوہ ایس ڈی ایم کٹرہ ،ماہرین تعلیم اوردیگرمعززین بھی موجودتھے۔ اس دوران شرکاکوبتایاگیاکہ پروگرام کے انعقادکامقصد دسویں ،بارہویں اورگریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کی معلومات میں اضافہ کرنااورانہیں گائیڈکرناتھا۔پروگرام کے دوران طلباء نے انٹریکٹیوسیشن میں مقررین سے سوالات بھی کئے۔پروگرام کے دوران بتایاگیاکہ فوج کی طرف سے عوام کے ساتھ روابط مزیدمستحکم بنانے اورنوجوانوں کی گائیڈنس کیلئے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کاانعقادکیاجائے گا۔اس دوران بتایاگیاکہ فوج میں کیرئیربنانے کیلئے وسیع مواقعے ہیںاوریہ بھی جانکاری دی گئی کہ جون مہینے میں نوجوانوں کوروزگارکے مزیدمواقعے دیئے جائیں گے۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے گائیڈنس پروگرام منعقدکرنے کاشکریہ اداکیاگیا۔