کٹرہ //سماج کے تئیں اپنی ذمہ واریوں کو جاری رکھتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے میونسپل کمیٹی کو سالڈ ویسٹ اکٹھا کرنے اور اسے لیجانے کے لئے 26.78 لاکھروپے کی مالیت سے چار لوڈ کئیر ئیر فراہم کئے ۔شرائن بورڈ کے ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ نے ان وہیکلز کی چابیاں میونسپل کمیٹی کے صدر کو ومل اندو کو منعقدہ ایک تقریب پر سونپی۔میونسپل کمیٹی کے صدر نے شرائن بورڈ کے اس معاونت کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ شرائن بورڈ وقت وقت پر ترقیاتی کاموںکے لئے میونسپل کمیٹی کی معاونت کرتی ہے اور کٹرہ میں صفائی و ستھرائی کے کاموں میںبہتری لانے میںمدد کرتا ہے۔انہوں نے کٹرہ قصبہ کو جاب نظر بنانے اور شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے شرائن بورڈ سے مزید معاونت پر زور دیا۔تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو فائدہ ہو۔اس موقعہ پر بورڈ کے ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شرائن بورڈ نے کٹرہ اور اسکے گرد و نواح میں کئی ترقیاتی کامیں تکمیل دی ہیںجبکہ متعدد کاموں کا منصوبہ زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک قصبہ میں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا مدعا ہء ،چار وہیکلز اس کو ٹھکانے میں ایک اہم رول نبھا سکتی ہیں۔ اس موقعہ پر میونسپل کمیٹی کٹرہ کے ممبران ، شرائن بورڈ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کے علاوہ معزز لوگوں کی ایک تعداد بھی
موجود تھی۔