جموں// سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے دیگر عہدہ داروں کے ہمراہ جموں ۔پونچھ پارلیمانی نشست سے بی جے پی کے امید وار جگل کشور کو کامیاب بنانے کے لئے جموں کے متعدد علاقوں میںانتخابی جلسے منعقد کئے۔ ایک بیان کے مطابق پارٹی کی جانب سے شہر کے نانک نگر، گاندھی نگر ، اولڈ ستواری ،والمیکی کالونی، چھنی ،باہو اور ڈگیانہ میں عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے ،جن میں مقررین نے اپوزیشن پارٹیوں پر پاکستان پر ہوئے حملہ کے بارے میں سوالات پوچھنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں نیو انڈیا کبھی بھی دہشت پسندی کے سامنے نہیںجھکے گی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے ،کیونکہ ہمارے قانون ساز امیدواروں نے جموں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری شرکت کرکے ثابت کیا کہ عوام کا بی جے پی پی اعتماد برابر ہے۔اجلاس میں بلدیو بلاوریہ، ونے گپتا، انکش ہپتا، ہربنس چودھری، جگل ڈوگرہ، وینو کھنہ، شاردا کماری، راہل کمار،پرمجیت سنگھ ،ریکھا مہاجن اور نین گپتا نے بھی شرکت کی۔