جموں//ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندرگپتانے اگروال سبھامیںا مراضِ دِل کی تشخیص کے لئے لگائے گئے طبی کیمپ کاافتتاح کیا۔ اس دوران طبی کیمپ کااہتمام فورٹس ہسپتال لدھیانہ نے سماجی تنظیم ’پہل پریوار ‘ کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقعہ پر ایم ایل اے جموں ایسٹ مہمان ذی وقارتھے۔ اس دوران ڈائریکٹر ۔سی ٹی وی ایس اورسینئر انٹرونشن کارڈیولیوجسٹ ڈاکٹر وی کے شرما اور سینئرکنسلٹنٹ کارڈیولوجی ڈاکٹر پی ایس سادھو کی نگرانی میں ڈاکٹروں نے مریضوں کامعائنہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کو صحت مندزندگی گذارنے کیلئے مختلف طریقوں کی جانکاری دی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ریاستی اسمبلی کے سپیکر کویندرگپتانے کہاکہ آج کل بہت زیادہ لوگ دِل کے امراض میں مبتلاہورہے ہیں جن کی روکتھام کیلئے اقدامات اٹھاکرانسانی زندگیوں کوبچاناوقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے فورٹس ہسپتال لدھیانہ اور پہل پریوارکی امراض دِل کے مریضوں کی تشخیص کیلئے طبی کیمپ کااہتمام کرنے کیلئے ستائش کی۔اس موقعہ پر سینئرلیڈرمنشی شرماصدرپہل پریوار،وشوامتراصدراگروال سبھاجموں،دیوان چند اورچیئرمین پہل ،دیپک اگروال بھی موجودتھے۔ بعدازاں ریاستی اسپیکرنے گاندھی نگراسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اولڈستواری شمولی محلہ اورگاڑی گاڑھ میں گلیوں ونالیوں کے کام کاافتتاح کیا۔ اس دوران لوگوں نے مسائل سے بھی سپیکرموصوف کوجانکاری دی جن کے ازالہ کیلئے یقین دہانی کرائی گئی۔علاوہ ازیں کویندرگپتانے ماسٹرپریپ نامی انسٹی چیوٹ کابھی افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی سریندرامبدردار ، ڈائریکٹرانسٹی چیوٹ اوررویندرپارل صدرروٹری کلب بھی موجودتھے۔