کوہلی کے بعد کے ٰایل راہل ٹسٹ ٹیم کے کپتان بننے کی دوڑ میں

نئی دہلی// وراٹ کوہلی کی جگہ کے ایل راہل کپتان بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔کوہلی کا بطور کپتان مدت ختم ہوچکی ہے۔ بطور کپتان انہوں نے ٹیم انڈیا کو ٹسٹ کی نمبر-7 سے نمبر-1 ٹیم بنائی۔ اس سال ٹی20 عالمی کپ کے بعد کوچ روی شاستری کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد انہیں بی سی سی آئی نے ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا۔ یہیں سے وراٹ کوہلی اور بورڈ کے درمیان اختلاف کی خبر آںے لگی۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز  ہارنے کے بعد ورات کوہلی نے 15 جنوری کو ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ اب وہ ٹیم کے ساتھ بطور کھلاڑی جڑے رہیں گے۔ 19 جنوری سے شروع ہورہی ونڈے سیریز سے وراٹ کوہلی ایک بار پھر میدان پر بطور کھلاڑی کے طور پر دکھائی دیں گے۔ اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ وراٹ کوہلی کے بعد کسے ٹسٹ ٹیم کی کمان ملے گی۔ وراٹ کوہلی کی جگہ کے ایل راہل کپتان بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ روہت شرما کئی بار زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ بات ان کے خلاف جاسکتی ہے۔ اس مشکل وقت میں شاید ہی بورڈ روہت شرما کو کمان دے۔ آف اسپنر آر اشون بھی دور میں ہیں، جو ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن سکتے ہیں، لیکن گیند بازون کو لے کر ایک طرح کا تعصب رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سینئر بلے باز اجنکیا رہانے اور چتیشور پجاراکیریئر کے سب سے خراب دور سے گزر رہے ہیں۔ اگر اجنکیا رہانے اچھی فارم میں رہتے تو ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا میں شاندار جیت دلانے کے بعد وہ ٹسٹ ٹیم کے کپتان بننے کے قریب ہوتے۔ اس پر کوئی بحث نہیں ہوتی۔ دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ اب یقینی نہیں ہے۔ فروری-مارچ میں سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے ان دونوں کا منتخب کیا جانا مشکل ہے۔ یو این آئی