کوہلی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

 سرینگر //بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں بوڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام سے وابستہ مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔انہوں نے جموں صوبہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے مسائل سے بھی انہیں مطلع کیا۔کوہلی نے وزیر داخلہ سے کہا کہ سرحدی علاقوں میں شلنگ کی وجہ سے تعلیم اور سڑک رابطے متاثر ہوتے ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے داخلہ وزیر سے اپیل کی کہ ان دو اضلاع میں سرحدی علاقوں میں طلباء کے لئے ایک سپیشل پیکیج فراہم کیا جائے ۔