کوہلی موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز : ایان چیپل

نئی دہلی/ سابق آسٹریلیائی کپتان ایان چیپل نے اپنی ناقابل یقین فٹنس اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو ہر فارمیٹ کے موجودہ کرکٹرز میں بہترین بلے باز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کپتان ہیں جنہیں شکست کا خوف نہیں ہے۔چیپل نے کہا کہ کوہلی،  اسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے درمیان  کوہلی بہترین بلے باز ہیں۔ اس گروپ میں  کوہلی تینوں ہی فارمیٹ میں بہترین اور لاجواب ہیں۔چیپل نے یوٹیوب پر اسپورٹس براڈکاسٹر رادھا کرشنن سرینواسن کی زیر میزبانی  آر کے شو پر کہا کہ بلاشبہ  ان تینوں ہی شکلوں میں کوہلی  کا ریکارڈ ناقابل یقین ہے ، خاص طور پر اس چھوٹے فارمیٹ میں ان کا ریکارڈ لاجواب ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز اسمتھ کہیں بھی کوہلی کے قریب بھی نہیں ٹھہرتے۔بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سنچریوں سمیت 20000 سے زائد رنز بنا چکے کوہلی کا تینوں فارمیٹس میں اوسط 50 سے زیادہ ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ وہ کوہلی کو بہترین کیوں مانتے ہیں، چیپل نے کہا کہ مجھے بلے بازی میں اس کا طریقہ پسند ہے۔ہندستانی ٹیم جب پچھلی بار آسٹریلیا آئی تھی تو ہم نے اس کا انٹرویو کیا تھا۔اس نے تب بتایا تھا کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کی طرح کارکردگی کیوں نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ  اس نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتا کہ  ٹیسٹ میں اس طرح کے شاٹس اس کی بلے بازی میں آئیں۔ ہمارے وقت میں محدود اوورز میں ویوین رچرڈز کے پاس زبردست کرکٹ شاٹس تھے۔وہ گیند کو اتنا بخوبی مارتے تھے کہ کافی تیزی سے رن بنتے تھے۔کوہلی بھی وہی ہیں۔ وہ روایتی کرکٹ شاٹس بخوبی کھیلتا ہے۔ چیپل نے کہا کہ کوہلی کی فٹنس کا بھی کوئی موازنہ نہیں ہے۔کوہلی کی فٹنس اور وکٹوں کے پیچھے دوڑ حیرت انگیز ہے۔آسٹریلیا کے سابق سرکردہ کرکٹر ایان چیپل نے انتہائی جذباتی مزاج والے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کی۔چیپل نے کہا کہ جب وہ پہلی بار کپتان بنے، خاص طور پر ٹیسٹ ٹیم کے تو مجھے لگا کہ ان کا انتہائی جذباتی مزاج ان کی قائدانہ صلاحیت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس کے برعکس انہوں نے اپنے جذبات کا استعمال اس طرح کیا کہ وہ ٹیم کے خلاف نہیں گیا۔