کوکر ناگ//کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی تصویر ہتھیار سمیت وائرل ہوئی ہے ۔21سالہ جنید احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ ہانگل گنڈ کوکر ناگ کی تصویر سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوگئی ہے جس میںاسے اے کے 47ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔جنید احمد بٹ بارہویں جماعت پاس ہے اور اُس نے مبینہ طور پر عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مذکورہ نوجوان مورخہ10جون سے سرگرم ہوا ہے ۔گھر والوں کے مطابق جنید رواں مہینے کی09تاریخ کو گھر سے اچانک لاپتہ ہوا جس کے بعد اُنہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ درج کی تھی ۔ادھر شوپیاں کے ایک اور نوجوان کی تصویر ہتھیار سمیت وائرل ہوئی ہے ۔زینت الاسلام عرف غازی باباولد محمد اسحاق نائیکو ساکنہ میمندر شوپیاں کی تصویر ہتھیاروں سمیت سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوگئی ہے ۔مذکورہ نوجوان مورخہ19جون سے مبینہ طور عسکری تنظیم جیش محمد میں شامل ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق وہتصاویر کی جانچ میں لگے ہیں۔