اننت ناگ// کوکرناگ علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔صوف شالی کوکرناگ میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب یہاں ریچھ کے حملے میں 52 سالہ عبدالرشید بٹ ولد محمد سلطان بٹ کی چیر پھاڑ لاش نزدیکی میوہ باغ سے بر آمد کی گئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق مہلوک صبح سویرے مویشیوں کے ہمراہ میوہ باغ کی طرف گیا تھا جس دوران ریچھ نے اس پر حملہ کرکے ہلاک کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں گذشتہ کئی دنوں سے 3 ریچھ گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خوف محسوس کر رہے ہیں ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔