کوٹرنکہ //کوٹر نکہ بدھل میں ٹریفک نظام کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں و طلباء کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔سب ڈویژن کے راج گڑھ بلاک کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں کے غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے طلباء و دیگر راہگیروں کو سڑکوں سے ہو کرگزرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے علا وہ غلط پارکنگ کی وجہ سے علا قہ میں جام جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ناجائز پارکنگ کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں میں گانے واورلوڈنگ کی وجہ سے ہائر سکینڈری و کالج کے طلباء متاثر ہو رہے ہیں ۔اسی طرح بدھل اور کوٹرنکہ بازار میں بھی ٹریفک نظام کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن میں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں وہائیں ٹریفک نظام کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی خاموشی بھی عام لوگوں کیساتھ ساتھ طلباء کیلئے پریشانیاں پید کر رہی ہیں ۔عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کر تے ہوئے کہاکہ علا قہ میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام راہگیروں کیساتھ ساتھ طلباء کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔