کوٹرنکہ //کوٹرنکہ قصبہ میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے عام لوگوں و تاجروں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے ۔کوٹرنکہ قصبہ مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں ۔مقامی معززین و تاجروں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کےلئے سوچھ بھارت ابھیان ودیگر سکیمیں شروع کی ہوئی ہیں لیکن کوٹرنکہ کی مقامی انتظامیہ ان سکیموں کی عمل آوری میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوٹرنکہ قصبہ کےساتھ ساتھ بدھل و دیگر چھوٹے قصبوں میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاں کوڑا کرکٹ کو قصبہ کے چوکوں میں جمع کیا گیا ہے وہائیں نالیوں کی صفائی ستھرائی کی جانب بھی کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ بدھل اور کوٹرنکہ قصبوں میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں ساز و سامان کی خریداری کےلئے آتے ہیں لیکن گندگی جمع ہونے کی وجہ سے عام راہگیروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قصبوں میں صفائی ستھرائی کو یقین بنانے کےلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔
کوٹرنکہ میں سوچھ بھارت ابھیان کا پہیہ جام
