سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار980ٹیسٹ کئے گئے جن میں 20سفر کرنے والوں سمیت 1184افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 2ہزار 651ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4101تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں مزید 1184افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 421جموں جبکہ 763کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 763افراد میں 14بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ749مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 749افراد میں سرینگر میں245، بارہمولہ میں109، بڈگام میں89، پلوامہ میں84، کپوارہ میں60، اننت ناگ میں 55، بانڈی پورہ میں37،گاندربل میں 29،کولگام میں42 اور شوپیان میں صرف13متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 87ہزار053ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 6افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں 2،سکمز بمنہ میں 1،رعناواری اسپتال میں 1اور جی ایم سی اننت ناگ میں 2فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2108ہوگئی ہے۔ جموں میںمنگل کو421فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے6بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ415فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے421متاثرین میں جموں میں75، ادھمپور میں27، راجوری میں40، ڈوڈہ میں74، کٹھوعہ میں35، سانبہ میں22 کشتواڑ میں12، پونچھ میں64 رام بن میں37اور ریاسی میں35افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد115598ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید5فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں3اور جی ایم سی راجوری میں 2افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1993 ہو گئی ہے۔
لداخ میں61نئے معاملات
لیہہ// لداخ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا پھیلا ئو جاری ہے ۔ منگل کو یہاں 61نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19258تک پہنچ گئی ہے جن میں 1011فعا ل معاملات ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں 61نئے مثبت معاملات درج ہوئے ۔ تازہ معاملات میں 58افراد کے ٹیسٹ لیہہ میںمثبت آئے جس کے ساتھ ہی وہاں متاثرین کی تعداد 15912تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین نئے معاملات کے ساتھ ہی کرگل میںمتاثرین کی تعداد 3346تک پہنچ گئی ۔ اس کے علاقہ گزشتہ سال سے لداخ میںکورونا سے اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے لیہہ میں 141جبکہ کرگل میں 54متاثرہ مریضوںکی موت ہوئی ہے۔ لداخ میں شفایابی کی شرح بھی کافی تیز ہے اور ابھی تک 18052افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد اب 1011ہی رہ گئے ہیں جس میں سے لہہ میں 843جبکہ کرگل میں 168فعال معاملات ہے ۔