کووڈ کے دوران سرنکوٹ میں ٹریفک جام

 سرنکوٹ//کووڈ کے دوران بھی سرنکوٹ قصبہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں طبقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔سرنکوٹ پولیس سٹیشن کے قریب گزشتہ روز ٹریفک جام کچھ وقت تک جاری رہا جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ۔عام راہگیروں نے بتایا کہ جام کی جانب انتظامیہ کی جانب سے کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ان کو دوران آمد ورفت دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔غور طلب ہے کہ سرنکوٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ کا کوئی بندوبست ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ نجی گاڑیوں کو سڑک پر ہی پارک کر کے اپنے کاروبار میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔مسافروں نے بتایا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے وہ کئی عرصہ تک گاڑیوں میں ہی رہے ۔تاجروں و مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی نظم و ضبط کو بحال رکھنے کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔