سرنکوٹ//سرنکوٹ میں ڈیلر ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے تحت و ہ اس مشکل وقت میں بھی صارفین کو بائیو میٹرک نظام کے ذریعہ ہی راشن فراہم کررہے ہیں تاہم کووڈ کے چلتے مذکورہ نظام صارفین اور ڈیلروں کیلئے ایک پیچیدہ معاملہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راشن کی فراہمی کے دوران سینکڑوں افراد کا بائیو میٹرک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلا ئو کا بڑا خطرہ موجود رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ کو روکنے کیلئے مختلف نوعیت کے ایس او پیز بتائے جارہے ہیں لیکن راشن کی فراہمی کیلئے ابھی تک کوئی متبادل تیار نہیں کیاگیا ہے ۔سرنکوٹ دیلر ایسوسی ایشن کے صدر غلام رسول نے کہا کہ ڈیلروں کیساتھ انتظامیہ کی جانب سے نا انصافی کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک نظام راشن کی فراہم کے دوران کووڈ کے پھیلائو کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ڈیلروں کیساتھ ساتھ غریب لوگوں کے تحفظ کیلئے بائیو میٹرک نظام کی جگہ کوئی معیاری متبادل نظام لاگو کر ئے تاکہ راشن کی فراہمی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ڈیلروں نے کہاکہ عام لوگ زیادہ بیدار نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس مشکل دور میں بائیو میٹرک نظام جاری رکھنا مشکل عمل ہے ۔ایسوسی ایشن اراکین نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ بائیو میٹرک نظام کا کوئی متبادل لایا جاسکے ۔
کووڈ میں بائیو میٹرک نظام کا استعمال
