سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 33ہزار 688ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت 72افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 638تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4429بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 72افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں 10جبکہ کشمیر میں 62افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 62افراد میںایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچا جبکہ دیگر 61افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے62افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں32، بارہمولہ میں 11، بڈگام میں 4، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 2، کولگام میں 2، شوپیان میں2جبکہ پلوامہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 370ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2254بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، سانبہ، کشتواڑ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 5اضلاع میں 10افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں میں مثبت قرار دئے گئے سبھی متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 10افراد میں جموں میں 2، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 2، پونچھ میں 3جبکہ ایک رام بن میں مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 268تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی مسلسل تیسرے دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2175بنی ہوئی ہے۔