بانہال//بانہال میں ہندوستانی فوج نے انتظامیہ کے تعاون سے پیر پنجال پہاڑیوں کے دامن میں واقع ذبن بانہال میں گوجر بکروال طبقے کیلئے کووڈانیس کی روکتھام اور جانکاری کیلئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کووڈانیس کی روکتھام اور آگاہی کی مہم میں مجموعی طور پر 54 گوجر اور بکروال کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جن میں سے کچھ خانہ بدوش پیر پنجال کی پہاڑیوں سے زبن بانہال پہنچے تھے۔ اس موقع پر فوج کی ٹیم کے ہمراہ بلاک میڈیکل افسر بانہال ڈاکٹر رابعیہ خان نے اس دور دراز علاقے میں فوج کی کوشیشوں کی سراہنا کی ہے اور فوج کے تعاون اور آگاہی سے کووڈ ویکسین مہم میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکہ مہم کا کووڈ ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں ۔