Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کووِڈ – 19 کیلئے مخصوص اسپتالوں میں سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 8, 2020 1:50 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں// صحت وطبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے عمل میں مزید استحکام لانے اور لیبارٹریوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کووِڈ۔19کے لئے مخصوص رکھے گئے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ مریضوں کو لیول ۔3کا علاج و معالجہ دستیاب رکھا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ ایک میٹنگ کے دوران دیں جو کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔فائنانشل کمشنر نے کہا کہ مختلف مریضوں کے نمونوں کے جانچ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے ۔ٹریشری کیئر ہسپتالوں پر مریضوں کا دبائو کم کرنے کے لئے انہوں نے کہاکہ لیول۔2ہسپتالوں کو لیول ۔3 لے جانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ لیول ۔3ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹر ، آئی سی یو ٹیم ، وینٹلیٹر اور دیگر سازو سامان دِن رات دستیاب رہتا ہے۔فائنانشل کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ کی گنجائش میں بہتر ی لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مہینے کے آخر تک اس عمل میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔انہیں بتایا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی کے حکام آر ٹی پی سی آر فراہم کر رہے ہیں ۔انہیں مزید بتایا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی اور سکاسٹ کشمیر نے بالترتیب دس اور چار اہلکار فراہم کرنے کا یقین دِلایا ہے جس سے ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید استحکام آئے گا۔ نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر کاڈی نیشن ڈاکٹر یشپال شرما نے ہسپتالوں کی تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 16ہسپتالوں کو کووِڈ ۔19 کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں پانچ سرکاری اور تین پرائیویٹ ہسپتالوں میں آئیسولیشن سہولیات قائم کی گئی ہیں جبکہ کشمیر صوبے میں 11سرکاری ہسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے 15پرائیویٹ نرسنگ ہوموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن ،جی ایم سی جموں کے پرنسپل ، سی آر پی ایف ہسپتال بنتلاب جموں کے کمانڈنٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر سکمز کے علاوہ سری نگر ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، راجوری ، ڈوڈہ اور کٹھوعہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ایک علاحدہ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر نے کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کی شناخت کے عمل میں تیزی لانے پر زو ردیا۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں نگرانی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔فائنانشل کمشنر نے ہدایت دی کہ اس عمل میں کوئی بھی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہیئے اور رابطے میں آئے تمام اَفراد کو کورنٹین میں رکھا جانا چاہیئے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?