جموں//ڈی آئی پی آر کلچرل وِنگ جموں کی جانب سے لٹل اینجلس ہائی سکول اودھمپور کے اشتراک سے آزادی کا امرت مہااُتسو اور کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی) پر ایک ویب نار کا اہتمام کیا گیا۔دَس شرکا¿ نے اِس موضوع پر اِپنے خیالات کا اِظہار کیا۔پہلا اَنعام تیجس شرما، دوسرا اَنعام پریانشی شرما اور تیسرا اَنعام ایویکا شرما کو ملا۔ انکیتا شرما اور جسنیٹ کور نے اشک شوئی کے انعامات حاصل کئے۔کاجل بھیسن پرنسپل اور مہمان خصوصی نے خطابہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کی کارروائی سریش کمار سینئر کلچر اسسٹنٹ نے انجام دی۔سکول کے چیئرمین جگل کشور گپتا مہمان خصوصی تھے جبکہ ونیت گپتا منیجنگ ڈائریکٹر اور پارل کھجوریہ کلچر ل آفیسر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجو د تھے۔میناکشی رائنا ، مدھو سلاتھیہ اور گیتا دیوی نے بطور جج کے فرائض انجام دئیے۔اِسی طرح آزادی کاامرت مہااُتسو اور کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) کے موضوع پر ایک ویب نار کا انعقاد کلچر ل و،نگ جموں ڈی آئی پی آر نے کریسنٹ پبلک سکول بھدرواہ کے اشتراک سے کیا۔اِس ویب نار میں 13شرکا¿ نے اَپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پہلا انعام داور بٹ نے جیتا ، دوسرا انعام آفرین کو اور تیسرا انعام صابر مغل کو ملا جبکہ بنیش فاطمہ اور اَفراز شیخ نے اشک شوئی کے انعامات حاصل کئے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سریش کمار سینئر کلچر ل اسسٹنٹ نے انجام دی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اقبال زرگر مہمان خصوصی اور کلچرل آفیسر پارل کھجوریہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجو دتھے۔عروسہ ناز ، نیلم کھجوریہ اور شفق بٹ نے بطور جج کے فرائض انجام دئیے ۔سکول سے کوارڈی نیٹر اروسا مغل تھا۔