سرینگر //جموں و کشمیر میں 70روز بعد کورونا متاثرین کی تعداد 600سے کم اور50روز بعد اموات کی تعداد 10سے کم ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو مزید 599افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 9فوت ہوئے۔ اس سے قبل 6اپریل کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 561افراد متاثر جبکہ24اپریل کو 8 شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ ابتک متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 8ہزار 11ہوگئی ہے۔جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 4195ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار 309ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12سفر کرنے والوں سمیت 599افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 599افراد میں 161جموں جبکہ 438کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 438متاثرین میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 429مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے438متاثرین میں سرینگر میں161، بارہمولہ میں38، بڈگام میں60، پلوامہ میں37، کپوارہ میں62، اننت ناگ میں33، بانڈی پورہ میں19،گاندربل میں7،کولگام میں17 اور شوپیان میں صرف4متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ90ہزار858ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید5فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ضلع اسپتال گاندربل میں 1، ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک سکمز صورہ میں 2 اور رجی ایم سی بارہمولہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2154ہوگئی ہے۔ جموں میںاپیرکو161فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے3بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ158فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے161متاثرین میں جموں میں22، ادھمپور میں13، راجوری میں33، ڈوڈہ میں27، کٹھوعہ میں5، سانبہ میں11 کشتواڑ میں10، پونچھ میں15 رام بن میں8اور ریاسی میں17افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد117153ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید4فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں 2اورجی ایم سی جموں میں 2 افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2041ہوگئی ہے۔