کونیدر گپتا کا پنچایتی و بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا مشورہ

جموں//3پولیس اہلکاروں کو نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواء کرنے اور ان کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ریاستی گورنر کو مشورہ دیا کہ ملی ٹینسی سے متاثرہ علاقوں میں بلدیاتی اور پنچایت الیکشن موخر کر کے حالا ت بہتر ہونے کے بعد ا ن علاقوں میں الیکشن کرائے جائے اور عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے شوپیاں میں تین پولیس اہلکاروں کے اغواء اور ان کی گولیوں چھلنی نعشیں برآمد ہونے کے واقع پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ریاست تین پولیس جوانوں سے محروم ہو گئی ۔ انہوںنے ریاست کے گورنر ستیا پال ملک کو مشورہ دیا کہ ملی ٹینسی سے متاثرہ علاقوں میں بلدیاتی اور اسمبلی الیکشن کرانے کے اعلان کو منسوخ کیا جائے اور حالا ت بہتر ہونے کے بعد ان علاقوں میں الیکشن کرائے جائے ۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ نے فوج ،نیم فوجی دستوں پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائے تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکے ۔