جموں// ریاستی قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے لداخ خطے کے دور دراز علاقہ جات کے لئے میڈیکل افسروں کی سلیکشن لسٹ جاری کئے جانے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت خطے کے دو ردراز علاقوں میں طبی خدمات کی بہتری میں کافی مدد ملے گی۔چیئرمین نے تمام منتخب میڈیکل افسروں کو تعیناتی کی جگہوں پر حاضری یقینی بنانے پربھی زو ردیا ہے ۔انہوں نے کرگل ضلع میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو ہرممکنہ مدد دینے کی یقینی دہانی بھی کرائی ہے ۔