سرینگر// ریاستی ہائی کورٹ نے کول کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے دائر مفاد عامہ کی درخواست پر سرکار کو جوابی ردعمل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت عالیہ نے پیر کو سرکار کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے مفاد عامہ کے تحت دائر درکواست پر اپنا جواب پیش کرنے کا حکم سنایا۔ ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جستس بد دریز احمد اور جسٹس علی محمد ماگرے نے کول کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے یہ حکم سنایا۔پیپلز فورم کے جنرل سیکریٹری کی طرف سے یہ درخواست ایڈوکیٹ شفقت نذیر نے دائر کی۔