کولگام // سیکورٹی فورسز نے بھاری برف کی موجودگی کے باوجود کولگام کے تین دیہات کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشیاں لیں۔9آر آر، 18بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے اتوار کی صبح قریب 10بجے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پونیوہ کولگام کا محاصرہ کیا اور سہ پہر 4بجے تک گھر گھر تلاشیاں لیں۔لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔9آر آر نے ہی سی آر پی ایف 18بٹالین اور پولیس کے ہمراہ محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن کیا۔ لیکن یہاں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔یمرچھ کولگام نامی گائوں کا 34 آر آر،18بٹالین سی آر پی ایف نے کریک ڈائون کیا ۔ صبح 10بجے یہاں بھی گائوں کی ناکہ بندی کی گئی اور کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی۔سہ پہر 4بجے یہاں محاصرہ ختم کیا گیا۔