سرینگر /جنوبی ضلع کولگام کے چڈر نامی گائوں میں دو روز قبل ایک پُر اسرار دھماکے میں جو شہری زخمی ہوا تھا اور جو میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ میں زیر علاج تھا، وہ سنیچر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اس طرح 27جون کو ہوئے مذکورہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
آج دم توڑنے والے شہری کی شناخت محمد عباس ولد عبد الرشید کے طور ہوئی ہے جو چڈر کا ہی رہنے والا تھا۔
رواں ماہ کی27تاریخ کو کھڈونی ،کیموہ کے مضافات میں واقع چڈر نامی گائوں میں ایک کباڑی کے ہاں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوا تھا جبکہ عباس سمیت دو زخمی ہوئے تھے۔
حکام نے پہلے ہی مذکورہ دھماکے کی تحقیقات کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔