سرینگر// نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر سکینہ ایتو نے کولگام میں کورونامریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات اور احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرکے اس وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں اپنا رول نبھائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ کورونا مریضوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ سطح کا علاج و معالجہ فراہم کیا جائے اور ویکسینوں کی دستیابی ہر سطح پر ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ضلع میں ویکسینشن سینٹروں میں اضافہ کرنے کے علاوہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کرکے کووڈ مخالف ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے۔اس کے علاوہ محدود کنٹیمنٹ زون قرار دیئے گئے علاقوں کی آبادیوں کو تمام ضروریاتِ زندگی کا سامان دہلیز تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔