عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کولگام کے چیئرپرسن محمد افضل پرے نے کل بلاک پومبئی میں کئی کرکٹ ٹیموں میںسپورٹسکٹ تقسیم کئے۔یہ کٹ ADF کے تحت حاصل کی گئیں جس کا مقصد کھیلوں کی سطح کو بلند کرنا اور خطے میں کھیل سرگرمیوںکو فروغ دینا ہے۔اس موقع پرانہوںنے کہا کہ یہ اہم قدم ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔پروگرام میں علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔