سرینگر/پولیس نے سوموار کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں میر بازار قاضی گنڈ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث جوڑے کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیابرآمد کرکے ضبط کی گئی۔
پولیس کے مطابق میر بازار قاضی گنڈ میں آکھرن پل کے نزدیک ناکہ لگایا گیا تھا جس کے دوران سبزار احمد راتھر عرف راجا ولد عبدالسلام راتھر ساکنہ مالی پورہ دیوسر اور اس کی بیوی کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 10کلو گرام فکی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 02/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے کہا کہ گرفتار جوڑا مقامی نوجوانوں کو منشیات اور نشیلی ادویات کا عادی بنانے میں پیش پیش تھا۔