کولگام//کولگام پولیس نے ویسو کے نزدیک ایک ’آئی 10‘کار زیر نمبر JK13E-2826اورایک ٹرکززیر نمبرPB06K-2297 سے تلاشی کے دوران 2کلوگرام چرس،30کلو گرام فکی ،13ٹن بیراورایک لاکھ61ہزار 450روپے برآمد کئے گئے ۔پولیس نے اس سلسلے میں5افراد کوگرفتار کیاجن میں امتیاز احمد بٹ ساکن نائن بٹہ پورہ ،انگریز سنگھ ساکن اچرا رام بن، لال چند ساکن شمسودیری ہوشیار پور اور سلیم محمدساکن ملیر کوٹلہ پنجاب شامل ہیں جبکہ گروہ کا ایک اور رکن غلام محمد لون ساکن وپزن بجبہاڑہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوچکا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے منشیات ونقدرقم کے علاوہ نشہ آورچیزوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے استعمال میں لائی جارہی دونوںگاڑیوںکوبھی ضبط کیا جبکہ ملزمان کیخلاف پولیس تھانے میں ایف آئی آرزیرنمبر14/2021زیر دفعاتNDPS-8/15ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ۔کولگام پولیس نے ہی منشیات مخالف مہم کے دوران ایک شخص کو 60 بوتلیں شراب سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ کولگام تھانہ کی پولیس پارٹی نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر غلام محمد بٹ کی سربراہی میں ڈی پی او کراسنگ کے نزدیک چکینگ عمل میںلائی ۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک سلیرو گاڑی زیرنمبرJK18B-5255 کی تلاشی لی جس میں ایک شخص سوار تھا ،کے قبضے سے 60بوتلیں غیر قانونی شراب ضبط کیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت ارشد احمد بٹ ساکن نائیک پورہ کولگام کے بطو رہوئی ہے۔پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے گاڑی کو بھی ضبط کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر09/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کیا۔اسی دوران پولیس نے ڈرائین قاضی گنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ عمل میںلائی۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص سے تلاشی کے دوران 8 کلو خشخاش اور 65ہزار روپئے برآمد کرکے ضبط کی جس کی شناخت جاوید احمد بٹ ساکن نائینہ سنگم کے بطورہوئی۔ قاضی گنڈ تھانہ میں اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر16/2021 درج کیا ہے۔