کولگام// دمہال ہانجی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک آفیسر کی دوران شب پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی۔ 93بٹالین سی آر پی ایف کااسسٹنٹ سب انسپکٹر شبد کمار دینو کنڈی مرگ ہائر سکنڈری سکول میں تعینات تھا اور دوران شب اس پر بیہوشی طاری ہوئی ۔ اسے اگر چہ فوری طور پر دمحال ہانجی پورہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے معا ملہ سے متعلق زیر دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قانونی لوزامات کے بعد اسکی لاش متعلقہ یونٹ بھیج دی گئی ۔