کولگام میں جے کے بنک کی صارفین کے ساتھ میٹنگ منعقد

 سرینگر//جے کے بنک نے کولگام ٹائون ہال احاطے میں صارفین کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کولگام قصبے سے تعلق رکھنے والے بہت سارے صارفین نے شرکت کی۔تقریب میں زونل آفس سائوتھiiزونل ہیڈ فیاض احمد بٹ کی قیادت میں افسران کی ٹیم نے شرکاء کے ساتھ بنک صارفین اور عوام کو درپیش معاملات پر بات کی۔زونل ہیڈ نے اس موقعے پر بنک کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور صارفین کو یقین دلایا کہ انہیں بنک کی جانب سے آسان طریقوں سے خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔انہوں نے زون میں نئے طرز بینکنگ سے بینکنگ خدمات بہم پہنچانے ،ڈیجیٹل پروڈکٹ اور بینکنگ و فائنانس سے متعلق معلومات دستیاب رکھنے کا یقین دلایا۔شرکاء نے اس موقعے پر کئی اہم اشوز ابھارے جنہیں موقعے پر سلجھایا گیا ۔انہوں نے بنک خدمات کے حوالے سے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔کلسٹر ہیڈ افتخار عبداللہ نے مجموعی بینکنگ کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں ۔