سرینگر/جنوبی ضلع کولگام میں سوموار کو تین جنگجوئوں کی ہلاکت کیخلاف ماتمی ہڑتال کی جارہی ہے۔
ضلع کے تری گام ،یاری پورہ نامی گائوں میں گذشتہ روز فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ایک کی شناخت راقب احمد شیخ ساکنہ شگن پورہ کے طور ہوئی ہے۔
اس معرکہ میں ایک پولیس آفیسر اور ایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع میں دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ سڑکوں سے گاڑیاں بھی غائب ہیں۔