سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں گذشتہ روز فورسز کے ساتھ ہوئی معرکہ آرائی کے دوران جو تین جنگجو جاں بحق ہوگئے اُن میں دو غیر مقامی تھے۔
پولیس نے ایک بیان میں جاں بحق دو جنگجوئوں کو پاکستانی شہری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی شناخت نعمان اور ولید کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ایک جاں بحق جنگجوکی شناخت راقب احمد شیخ ساکنہ شگن پورہ کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے تاہم کہا کہ جاں بحق تینوں جنگجوئوں کا تعلق جیش محمد نای عسکری گروہ سے تھا۔
اتوار کو فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران تری گام، یاری پورہ میں ایک معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔
اس معرکہ میں ایک پولیس آفیسر اور ایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔