کولگام سرگرم جنگجو میں گرفتار:پولیس

شوپیان /شاہد ٹاک/پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے کولگام علاقے میں شوپیان کے رہنے والے ایک جنگجو کو فرصل یاری پورہ  علاقے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ’سی‘زمرے کا ایک جنگجو ہے، جس نے حال ہی میں ہتھیار اٹھائے تھے۔گرفتار شدہ کی شناخت ذاکر ایوب بٹ ولد محمد ایوب ساکن لارو کولگام حال آڑہ کھارامام صاحب شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اسکی عمر 19برس ہے اور وہ دسویں میں زیر تعلیم تھا۔وہ 28اپریل سے لاپتہ تھا۔