کولگام اوراننت ناگ میں نقب زنی

سرینگر//بڈگام پولیس نے نقب زنی کے جرم میں پولیس نے دو ملزموں کی گرفتار عمل میں لاکر ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس چوکی ہمہامہ کے مطابق ظفر اقبال رہبرولد مرحوم محمد اقبال رہبر ساکن ہاؤسنگ کالونی صنعت نگر نامی شہری نے اپنی ماروتی ویگن آرزیرنمبرJK04A-2552سے ریڈی میڈ کپڑوں کی چوری کے بارے میں تحریری شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 190/2021کے تحت بڈگام تھانہ میں ایک کیس درج کیا اور تفتیش شروع کردی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جدید ٹیکنالوجی  کی مدد سے تفتیشی افسران نقب زنی کی اس واردات کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس کیس میں ملزم نقاب اور ماروتی 800 گاڑی زیر نمبر JK03A-5062استعمال کرتا تھا۔پولیس نے وترہیل سے اس کار کا سراغ پایا اور کار مالک کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جس کی شناخت عبد الحمید میر عرف حمید واجہ ساکن کمار محلہ راولپورہ وترہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ملزم شخص کے گھر سے لاکھوں روپئے مالیت کے ریڈی میڈ کپڑے برآمد ہوئے۔سخت کوششوں کے بعد اتوار کو ملزم گرفتار کرلیا گیا۔اس دوران پولیس پوسٹ ہمہامہ کو نذیر احمد ڈا ر ولد محمد رمضان ڈار ساکن وازباغ حیدر پورہ کی جانب سے تحریری ْشکایت موصول ہوئی تھی کہ 20 جون کوانہوںنے گیس سے بھرا ٹرک اپنے رہائشی مکان کے باہرپارک کیا تھا اور صبح کو انہوں نے گاڑی سے کچھ سلنڈر غائب پائے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کے سلسلے میں آٹو ڈرائیور مختار احمد ڈار ساکن فرستہ بل پانپور کے بطور  کو گرفتارکیا ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھرکولگام اور اننت ناگ میں نقب زنوں نے دوران شب لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اڑالئے ۔ نقب زنوں نے مشتاق احمد ملک ساکن صوفی محلہ ہانجی دانتر اننت ناگ کے گھر میںنقب لگاکر وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی اُڑالی ۔ادھرضلع کولگام میں اسی طرح کی ایک اور واردات میں حبیب اللہ لون لارم گنجی پورہ کولگام میں دوران شب نقب زنوں نے نقدی اور زیورات اُڑالئے ۔ دونوں علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس سے اس سلسلے میں اقدامات کی اپیل کی گئی ہے ۔سی این آئی