یواین آئی
ٹوکیو// جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ انہوں نے پیسہ جمع کرنے کے پروگراموں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت سے آمدنی اور اخراجات کو برسوں سے چھپانے کے اسکینڈل کے سبب حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے کوچیکائی گروپ کے لیڈر کی حیثیت سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے جمعرات کو کشیدا کے حوالے سے بتایا کہ ’’میں پہل کرنا چاہتا ہوں اور پارٹی سیاست میں اعتماد بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرنا چاہتا ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے سربراہ رہتے ہوئے ایل ڈی پی گروپ کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘اس دوران جاپان کی پارلیمنٹ کے ایک نشر یئے کے مطابق ، جاپان کی حزب اختلاف کی آئینی ڈیموکریٹک پارٹی نے منی اسکینڈل پر چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو اور اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے وزیر یاسوتوشی نیشیمورا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔کشیدا نے ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا ’’تفصیلی جوابات تحقیقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا جائے۔