کولگام//کورٹ کمپلیکس کولگام میںیوم جمہوریہ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔انچارج پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوم لال نے جوڈیشل افسران ، بار ایسو سی ایشن ممبران اور دیگر جوڈیشل ملازمین کی موجودگی میں ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
جسٹس ماگرے نے ہائی کورٹ سرینگرمیں ترنگا لہرایا
سرینگر//جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی سرینگر ونگ میں 73 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ جج جسٹس علی محمد ماگرے نے عدالت کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اکرم چودھری کی موجودگی میں مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ رجسٹرار انسپکشن جیما بشیر؛ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جواد احمد کے علاوہ رجسٹرار جوڈیشل سرینگر گوہر ماجد دلال، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل عبدالباری، جوائنٹ رجسٹرار انسپکشن نصرت علی حکاک اور ضلعی عدالتوں، سرینگر کے دیگر جوڈیشل افسران کے علاوہ ہائی کورٹ سرینگر ونگ کی رجسٹری کے افسران، لاءافسران، بار کے سینئر ممبران بھی موجود تھے۔دریں اثناء ضلعی عدلیہ سرینگر نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے احاطے میں 73 واں یوم جمہوریہ منایا۔