نئی دہلی// (یواین آئی) گذشتہ دو روز سے ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 11106 رہی ، جس کی وجہ سے ایک بار پھر ایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی شرح 1.26 فیصد رہی۔دریں اثنا ، ملک میں اب تک 79 لاکھ 67 ہزار 647 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12194 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثر ین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ چار ہزار 940 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 11106 مریض صحتمند ہوئے اور یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 11 ہزار 731 ہوگئی۔ وہیں ملک میں فعال کیسز 996 سے بڑھ کر 137567 ہو گئے۔ اسی عرصے کے دوران 92 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 642 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے 1800 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا اوراب مجموعی تعداد بڑھ کر 34449 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 1773 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.74 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔