کورونا کے باوجوددنیا بھرمیں

لندن //دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مہلک کورونا وبا سے ہونے والی لاکھوں اموات کے باوجوددنیا بھرمیں فوجی اخراجات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔اسٹاک خولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2020 میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں کے باوجود  دنیابھرمیں فوجی اخراجات2.6 فیصداضافے سے1981 ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پرجی ڈی پی 4.4 فیصد تک سکڑچکی ہے جب کہ مجموعی فوجی اخراجات کا شیئر2.2 سے بڑھ کر2.4 فیصدہوچکاہے،  زیادہ سیزیادہ یورپی ممالک فوجی اخراجات جی ڈی پی کے2 فیصدکااصول اپنارہے ہیں۔مہلک وائرس کے پیش نظر بعض ممالک نے دفاعی اخراجات کا حصہ وبا سے نمٹنے میں بھی لگایا۔ جنوبی کوریا اورچلی نے کورونا وبا کے دوران فوجی اخراجات میں کمی کی۔اسی طرح برازیل اور روس نے بھی 2020 کے بجٹ کی نسبت فوجی اخراجات کم کیے۔