نئی دلی //انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کی تازہ تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ بھارت میںعالمی وباء کی چوتھی لہر جون کے آخری ہفتے میں شروع ہوکر اگست کے دوسرے ہفتے میں اپنی عروج پر پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈریکس کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ نئی لہر چار ماہ تک جاری رہے گی۔ آئی آئی ٹی کانپور میں شعبہ ریاضی اور شماریات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ چوتھی لہر کی شدت ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی نئی ہیت اور ٹیکہ کاری پر منحصر ہوگی۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوتھی لہرعالمی وباء کے شماریات دستیاب ہونے کے 936دن بعد آئے گی جبکہ بھارت میں پہلی لہر کے شماریات 20جنوری 2020سے دستیاب ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسی بنیاد پر چوتھی لہر 22جون 2022سے شروع ہوکر 23اگست 2022کو عروج پر ہوگی جبکہ چوتھی لہر کا خاتمہ 24اکتوبر 2022تک ہوجائے گا۔ محققین کا کہنا ہے کہ تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ کورونا وائرس کی نئی ہیت کی شدت زیادہ نہیں ہوگی۔محققین کا کہنا ہے کہ اسکے اثرات وائرس کے پھیلنے کی صلاحیت اور جان لینے کی صلاحیت پر منحصر کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی نئی ہیت سامنے نہیں آئے گی تو پھر کوئی نئی لہر کے امکانات بھی کم ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پہلے اور دوسرے ڈوز کے علاوہ بوسٹر ڈوز بھی چوتھی لہر کو روکنے میں اہم رول ادا کرے گا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون ہی آخری وائرس نہیں ہوگا بلکہ وائرس کی آنے والی ہیت زیادہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ماہر ماریہ وین کرکھوک نے کہا ہے کہ آنے والی ہیت زیادہ تیزی سے پھلنے کی صلاحیت کے ساتھ سامنے آئے گا اور وہ تیسرے لہر سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔
ملک میں 6915نئے کیسز
مزید 180ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6915 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی کے ساتھ اب کیسزکی کل تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 45 تک پہنچ گئی ہے ۔اس دوران وبا کی وجہ سے 180 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ نئی اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 514023 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب فعال کیسز کی تعداد 92472 ہوگئی ہے ۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1822513 کووڈ ویکسین دی گئی ہے ۔
چھٹے دن بھی کوئی فوتیدگی نہیں
۔12ماہ بعد صرف55مثبت،10اضلاع میں کوئی متاثرنہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموںو کشمیر میں 12ماہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 55ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے44ہزار 160ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5 سفر کرنے والوں سمیت مزید 55افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل 28فروری 2021کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 58افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 52ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل چھٹے رروز بھی کووائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4748بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں منگل کو مثبت قرار دئے گئے 55افراد میں سے 29جموں جبکہ 26کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صو بے کے 6اضلاع بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ 4اضلاع میں 26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 26افراد میں 5بیرون ریاستوںسے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 21مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں متاثر ہونے والے 26افراد میں سرینگر میں17، بارہمولہ میں 3،کپوارہ میں4،اور بانڈی پورہ میں 2افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 87ہزار 77ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423تک پہنچ گئی۔ جموں صوبے کے راجوری، ڈوڈہ ،کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں ضلع جموں میں 23،ادھمپور میں 1،کٹھوعہ میں 2،سانبہ میں 1،پونچھ میں1جبکہ ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 975ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2325بنی ہوئی ہے۔
فروری میں 17,545متاثر ، 74فوت
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں فروری مہینے میں کورونا وائرس سے 17545افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 74افراد کی جان بھی گئی ہے۔ جموں صوبے میں وائرس سے 8468افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں 40افراد کی جان گئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں فروری کے مہینے میں 9104افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ یہاں 34افراد کی جان گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سئے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں فروری مہینے میں وائرس سے 9104افراد متاثر ہوئے جبکہ یہاں 34افراد کی جان بھی گئی ہے۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں سب سے زیادہ سرینگر شہر میں 3129افراد متاثر ہوئے جن میں7کی جان گئی ہے۔ بارہمولہ ضلع میں 1119افراد متاثر ہوئے اور یہاں صرف2افراد فوت ہوگئے۔ بڈگام میں وائرس سے 1076افراد متاثر ہوئے جن میں 10کی جان گئی ہے۔پلوامہ میں361متاثر اور ایک فوت ہوا ہے۔ کپوارہ میں 1238متاثر ہوئے جبکہ 3افراد فوت ہوگئے۔ بانڈی پورہ میں 316متاثر جبکہ 6افراد کی جان گئی ہے۔ گاندربل میں 381افراد متاثر ہوئے ہیں لیکن یہاں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ کولگام میں 662افراد متاثر جبکہ ایک 1میں ایک کی جان گئی ہے۔ شوپیان میں کورونا وائرس سے 166متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 8ہزار 468افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہاں 40افراد کی جان گئی ہے۔ ضلع جموں میں کورونا وائرس سے 3634افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 17افراد کی موت ہوئی ہے۔ ادھمپور ضلع میں 687افراد کی جان گئی ہے ، ان میں 3افراد کی جان گئی ہے۔ راجوری میں 235افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں 6افراد کی جان گئی ہے، ڈوڈہ میں 1632افراد متاثر ہوئے جن میں 3کی جان گئی ہے۔ کٹھوعہ میں 469افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4افراد کی جان گئی ہے۔ سانبہ میں 363افراد متاثر ہوئے اور یہاں 3کی جان گئی ہے۔ کشتواڑ میں 288افراد متاثر جبکہ یہاں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔پونچھ میں 173افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3افراد فوت ہوگئے۔ رام بن میں 393افراد وائرس سے متاثر ہوئے لیکن یہاں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ ریاسی میں 257افراد متاثر ہوئے جبکہ یہاں 3افراد کی جان بھی گئی ہے۔