سرینگر //جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جن میں 19سفر کرنے والوں سمیت 1098افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 303749ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 17افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4118تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں بدھ کو 52256تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 19سفر کرنے والوں سمیت 1098افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 324جموں جبکہ 774کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 774افراد میں 9بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 756مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 774متاثرین میں سرینگر میں254، بارہمولہ میں54، بڈگام میں113، پلوامہ میں65، کپوارہ میں75، اننت ناگ میں69، بانڈی پورہ میں23،گاندربل میں41،کولگام میں64 اور شوپیان میں صرف16متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 87ہزار827ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید10افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں3،سکمز صورہ میں 1،رعناواری اسپتال میں1،ضلع اسپتال پلوامہ میں 1،جی ایم سی بارہمولہ میں 1،سی ایچ سی ٹنگڈار میں 1اور جی ایم سی اننت ناگ میں1فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2118ہوگئی ہے۔ جموں میںبدھ کو324فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے10بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ314فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے324متاثرین میں جموں میں97، ادھمپور میں22، راجوری میں46، ڈوڈہ میں41، کٹھوعہ میں18، سانبہ میں8 کشتواڑ میں10، پونچھ میں35 رام بن میں37اور ریاسی میں10افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد115922ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں2، جی ایم سی راجوری میں 1،جی ایم سی کٹھوعہ میں 1،ضلع اسپتال کشتواڑ میں 1،ضلع اسپتال ریاسی میں 1اور زچگی اسپتال ستواری میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2000ہوگئی ہے۔
لداخ میں 72نئے معاملات ، اموات میں ٹھہرائو
نیوز ڈیسک
سرینگر//گزشتہ24گھنٹوں کے دوران لداخ میں کورونا وائرس کے 72نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19330 تک پہنچ گئی ہے تاہم اموات میں ٹھہرائو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔لدا خ میں بھی کووڈ متاثرین میں اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خطے میں 72نئے مثبت معاملات درج ہوئے ۔ تازہ معاملات میں 64افراد کے ٹیسٹ لیہہ میںمثبت ریکارڈ کئے گئے جبکہ 8نئے معاملات کے ساتھ ہی کرگل میںمتاثرین کی تعداد 3354تک پہنچ گئی ۔ اس کے علاقہ گزشتہ سال سے لداخ میںکورونا سے اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے لیہہ میں 141جبکہ کرگل میں 54متاثرہ مریضوںکی موت ہوئی ہے۔ لداخ میں شفایابی کی شرح بھی کافی تیز ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 142مزید مریض اسپتالو ں سے شفایاب ہو کر گھروں کو رخصت کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد اب 941ہی رہ گئے ہیں جس میں سے لیہہ میں 776جبکہ کرگل میں 165فعال معاملات ہے ۔