سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر سمیت جموں و کشمیر میںسوموار کو ریکارڈ 73افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 3222تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے34ہزار637تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3344افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد 2لاکھ47ہزار952ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید76سفر کرنے والوں کی رپورٹیں بھی مثبت آئیں۔نئے کیسوں میں 1418جموں جبکہ 1926کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1926افراد میں 10بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ 1916افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے تازہ 1926متاثرین میں سرینگر میں 495، بارہمولہ میں 118، بڈگام میں 376، پلوامہ میں 145، کپوارہ میں 124، اننت ناگ میں 228، بانڈی پورہ میں 137، گاندربل میں 82، کولگام میں 164 جبکہ شوپیان میں 57افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 50ہزار کا ہندسہ پار کرکے 151839ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 19افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 5جی ایم سی اننت ناگ، 4صدر اسپتال سرینگر، رعناواری اسپتال میں 3، سی ایچ سی کپوارہ میں 3، ضلع اسپتال شوپیان میں ایک، سکمز صورہ میں ایک جبکہ کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ حیاتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگئے۔وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 1729ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں پیر کو مزید 1418افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 66افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کے بعد جموں پہنچے جبکہ 1352افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 1418متاثرین میں ضلع جموں میں613، ادھمپور میں 228، راجوری میں 106، ڈوڈہ میں 90، کٹھوعہ میں 115، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں 27، پونچھ میں 56، رام بن میں 43 جبکہ ریاسی سے 51افراد تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں 54افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 15جی ایم سی جموں، سی ڈی اسپتال جموں میں 2، جی ایم سی راجوری میں 6، سی ایچ سی ادھمپور میں 2، جی ایم سی کٹھوعہ میں 2، زچگی اسپتال اکھنور میں 2، ضلع اسپتال ریاسی میں 1، ضلع اسپتال سانبہ میں ایک، ضلع اسپتال دھمپور میں ایک، ضلع اسپتال ریاسی میں ایک ضلع اسپتال سانبہ میں ایک، ضلع اسپتال پونچھ میں 2، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں 1،زچگی اسپتال ستواری میں 2، سی ایچ سی نوشہر میں 1،سی ایچ سی پالنوالا میں ایک، سی ایچ سی رام نگر میں ایک، سی ایچ سی سرنکوٹ میں ایک، ایس ایس ایچ جموں میں ایک، فورٹس کارنگرا میں ایک جبکہ 11افراد گھروں میں ہی فوت ہوگئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1493تک پہنچ گئی ہے۔