جنیوا//دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار 617تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 34 ہزار 527 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 38 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 666 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 582 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 343 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار 134 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 95 ہزار 780 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار 183 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں 5 لاکھ 12 ہزار 819 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 86 ہزار 894 ہو گئی۔فرانس میں اموات 1 لاکھ 10 ہزار 951 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 68 ہزار 443 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 32 ہزار 683 ہو گئیں اور مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار 753 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 524 تک جا پہنچی ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 760 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 3 تک جا پہنچی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 100 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 732 ہو چکی ہے ۔