نئی دہلی //وزیر اعظم نرنیدرمودی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 1500آکسیجن پلانٹوں کی تنصیب پر کام شدومت سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے جمعہ کو ملک میں میڈیکل آکسیجن اور دیگر جان بچانے والے ادویات و الات کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بلائی گئی میٹنگ کا میٹنگ کے بعد بات کررہے تھے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آکسیجن پلانٹوں کی تنصیب کو جلد مکمل کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ریاستی سرکاریوں کے ساتھ ملک کر کام کریں۔جمعہ کو ایک ورچول اجلاس میں مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں عہدیداروں نے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت 1500 سے زیادہ آکسیجن پلانٹس لگائے جارہے ہیں جنہیں وزیر اعظم کیئرز فنڈ ، وزارتوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس سے ملنے والے فنڈز سے قائم کئے جارہے ہیں۔ یہ پلانٹس تمام ریاستوں اور اضلاع میں لگائے جارہے ہیں اور ان کے شروع ہونے کے بعد پورے ملک میں 4 لاکھ سے زیادہ آکسیجن بیڈوں کو آکسیجن مہیا کرائی جاسکے گی۔وزیر اعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں اور جلد ہی ان پلانٹس کو چالو کریں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں تاکہ آکسیجن پلانٹس کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے ۔ وزیر اعظم مودی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپتال کے عملے کو آکسیجن پلانٹس کوچلانے اور دیکھ بھال کے بارے میں مناسب تربیت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں تربیت یافتہ عملہ دستیاب ہونا ضروری ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ماہرین نے ایک ٹریننگ ماڈیول تیار کیا ہے جس کے تحت پورے ملک میں تقریبا 8000 افراد کو تربیت دی جاسکتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آکسیجن پلانٹوں کے کام کی نگرانی کے لئے قومی اور مقامی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے لئے پائلٹ پروجیکٹ چلایا جارہا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، صحت سکریٹری اور متعدد دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
کورونا کی تیسری لہرکیلئے انتظامات
