ماسکو //روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث ریکارڈ ہلاکتوں کے بعد 30 اکتوبر سے پورے ملک میں ایک ہفتے کی چھٹیاں کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،نئے حکم نامے کے مطابق یہ چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ ہوں گی۔انہوں نے روس کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں پوتن نے کہا کہ انہوں نے ’30 اکتوبر اور 7 نومبر کے درمیان ملک بھر میں نان ورکنگ ڈیز کے اعلان‘ کی حکومتی تجویز کی حمایت کی اور روسیوں سے کہا کہ وہ ’ذمہ داری دکھائیں‘ اور کورونا کی ویکسین لگوائیں۔پوتن کا یہ اعلان روس میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 1028 اموات کے بعد سامنے آیا۔روسی فیڈرل رسپانس سینٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36339 افراد میں کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ایک ہی وقت میں ، 1036 مریض فوت ہوئے ۔