کورونا کا قہر | ملک میں603اموات،19ہزارمتاثر

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 1329 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 19 ہزار کے پاس پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 44 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 600 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کی شام پانچ بجے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 603 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔کرونا متاثروں سے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 718 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3260 ہوگئی ہے ۔کرونا وائرس سے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 466 کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور سے یہ تعداد 4669 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 572 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ دہلی میں اب تک مجموعی طور سے 2081 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 47 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔گجرات میں اب تک 2066 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 77 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اس بیماری سے 131 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔راجستھان میں کرونا سے متاثروں کے تعداد بڑھ کر 1576 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں متاثرانفیکشن سے گیارہ اورلوگوں کی موت کے بعد ان کی تعداد پچیس ہوگئی ہے ۔مدھیہ پردیش میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1540 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی ہے ۔ تمل ناڈو میں بیالیس نئے متاثرسامنے آئے ہیں اور متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 1520 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے ۔