نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے 9985کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی اور اس دوران 279افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7745ہو گئی ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی کی طرف سے بدھ کوجاری عداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2259 نئے کیسز درج کئے گئے اور 120 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد 90787ہو گئی اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3289 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1663 افراد اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42638ہوگئی۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 34914ہوگئی ہے اور 307افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ علاج کے بعد 18325افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دہلی ملک میں تیسرے مقام پر ہے ۔ دہلی میں 31309افراد متاثر ہوئے ہیں اور 905افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ علاج کے بعد 11861مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ اب تک گجرات میں 21014افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1313 افراد ہلاک ہوئے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ 14365افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاز سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 11335 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں اور 301 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6669افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا وائرس کا قہر عروج پر ہے اور متاثرین کی تعداد 11245 تک پہنچ چکی ہے اور 255 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جبکہ 8328 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔مدھیہ پردیش میں 9849 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 420 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6729 افراد متاثر ہو ئے ہیں۔مغربی بنگال میں 8985 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 415 افراد ہلاک اور 3620 افراد صحت یا ب ہوچکے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 5070اور کرناٹک میں 5921 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد بالترتیب 77 اور 66 ہے ۔ پنجاب میں 55 ، ہریانہ میں 45 ، بہار میں 32 ، کیرالہ میں 16 ، اتراکھنڈ میں 13 ، اڈیشہ میں نو ، جھارکھنڈ میں آٹھ ، چھتیس گڑھ میں چھ ، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ میں پانچ پانچ ، آسام میں چار، تریپورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوگئی ہے ۔ یواین آئی