لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 11 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 96 ہزار 841 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 530 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 588 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 ہو چکی ہے۔بھارت میں 2 لاکھ 42 ہزار 398 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں 4 لاکھ 21 ہزار 484 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار 628 ہو گئی۔فرانس میں مجموعی اموات 1 لاکھ 6 ہزار 277 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 67 ہزار 959 رپورٹ ہوئے ہیں۔