نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے کیسز میں تیز اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر ، 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور 251 افراد کی موت ہو ئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53476 نئے کیسز درج کئے گئے ، جو اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز 47،262 نئے کیسز درج کئے گئے ، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40،715 ، پیر کے روز 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 درج کی گئی۔