سرینگر //کشمیر صوبے میں 79دنوں کے بعد اتوار کو کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا لیکن جموں صوبے میں 2افراد فوت ہوگئے ہیں،( اس سے قبل 12اپریل کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا تھا)۔متوفین کی مجموعی تعداد 4335تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 63ہزار 372 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 85سفر کرنے والوں سمیت 347افرادش کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 347افراد مثبت قرار دئے گئے جن میں 144 جموں جبکہ 203کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 203متاثرین میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 198افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 203متاثرین میں سرینگر میں75، بارہمولہ میں10، بڈگام میں31 ,پلوامہ میں13،کپوارہ میں14، اننت ناگ میں18، بانڈی پورہ میں16،گاندربل میں19،کولگام میں6اور شوپیان میں1افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار880ہوگئی ہے۔اتوار کو 79دنوں کے بعد وادی میں اموات کا سلسلہ تھم گیا اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2222بنی ہوئی ہے۔ جموں میںاتوار کومزید144فراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 75بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 69افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے144متاثرین میں جموں میں13، ادھمپور میں6، راجوری میں10، ڈوڈہ میں13، کٹھوعہ میں2، کشتواڑ میں4، پونچھ میں,11رام بن میں8اور ریاسی 75اور سانبہ میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120096ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید2افرادفوت ہوگئے ۔مرنے والوں میں ایک کیمونٹی ہیلتھ سینٹر بھدروہ جبکہ ایک شخص گھر میں ہی فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2115ہوگئی ہے۔
۔30دنوں میں سرگرم معاملات میں 88فیصد کمی
۔ 2160 مریضوں میں 1781صحتیاب، ابھی بھی 379 زیر علاج
پرویز احمد
سرینگر // پچھلے 30دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات میں 88.47فیصد جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 82.46فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد 35ہزار 95تھی جو 3جولائی تک کم ہوکر صرف 4048رہ گئی ہے ۔ کویڈ اسپتالوں میں یکم جون کو 2160متاثرین زیر علاج تھے جوکم ہوکر اب صرف 379رہ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سرکاری اعداد و شمار سے بھی عیاں ہورہی ہے۔ یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 35095تھی ، ان میں 13061معاملات جموں جبکہ 22034معاملات کشمیر میں سرگرم تھے لیکن صورتحال میں بہتری اور متاثرین کی تعداد میں کمی کے باعث سرگرم معاملات میں بھی کمی آئی ہے اوراب سرگرم معاملات کم ہوکر 4ہزار 48رہ گئے ہیں جن میں جموں میں 1754جبکہ کشمیر میں 2294معاملات سرگرم ہے اور اسطرح سرگرم معاملات میں ایک ماہ سے زائد عرصہ میں 88.47فیصد کمی آئی ہے جبکہ جموں میں 88.47فیصد اور کشمیر میں 89.54فیصد کمی آئی ہے۔اس عرصہ کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف 54کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج 2160متاثرین میں1781افراد صحتیاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ۔ اسطرح پچھلے ایک ماہ سے زائد عرصہ میں کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 82.46فیصد کمی آئی ہے جبکہ 17.54فیصد مریض ابھی بھی مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج 379متاثرین میں 94جموں جبکہ 285کشمیر میں زیر علاج ہیں۔ کشمیر میں زیر علاج 285متاثرین میں صدر اسپتال میں 64، سکمز صورہ میں 60، سی ڈی اسپتال میں 31،جے وی سی بمنہ میں 14،ڈی آر ڈی او اسپتال کھنمو میں 15،کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 7، جی ایم سی بارہمولہ میں 22،ایس ڈی ایچ سوپور میں ایک، ٹروما اسپتال میں ایک، سی ایچ سی ہاجن میں ایک،این ایچ پی سی بانڈی پورہ میں ایک،سی ایچ سی دیور میں ایک،ضلع اسپتال پلوامہ میں 13،ضلع اسپتال گاندربل 10،سی ایچ سی کپورہ میں 18متاثرین زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں زیر علاج 94متاثرین میں جی ایم سی جموں میں 22،ڈی آر ڈی او اسپتال بھگوتی نگر میں 5،جی ایم سی ڈوڈہ میں 14، سی ایچ سی بھدروہ میں 4،جی ایم سی راجوری میں 15اورجی ایم سی کٹھوعہ میں 2،نارائن اسپتال کٹرا میں 6،ضلع اسپتال ریاسی میں 2، ضلع اسپتال، کشتواڑ میں 5،ضلع اسپتال پونچھ میں 4 اور سی ایچ سی مینڈھر میں 2، سی ایچ سی سرنکوٹ میں 8،ضلع اسپتال ادھمپور میں 2 اور ضلع اسپتال رام بن میں ایک مریض زیر علاج ہے۔
ملک میں وائرس کے 43ہزار نئے کیسز
۔955ہلاکتیں درج
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، تاہم شفایاب مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شفایابی کی شرح 97.09 ہوگئی۔ دریں اثنا ہفتہ کو 63 لاکھ 87 ہزار 849 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 306 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اتوارکی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،071 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 45 ہزار 433 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 52 ہزار 299 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 78 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 10،183 سے گھٹ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں 955 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ دو ہزار پانچ ہوگئی ہے۔